منفرد کام کرنے کی کوشش کرتاہوں اس لئے خود احتسابی کا قائل ہوں ‘ میکال ذوالفقار

 
0
566

لاہور نومبر 12( ٹی این ایس)نامور اداکار میکال ذوالفقار نے کہا ہے کہ پرستاروں کی طرف سے ملنے والی محبت میرا اثاثہ ہے ،ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے کیونکہ آپ کا کامیاب مستقبل اسی سے جڑا ہوتا ہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ خوش قسمت ہوں کہ مجھے میرے پرستاروں نے ہر کردار میں پسند کیا ہے جس سے مزید لگن سے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ میکال ذوالفقار نے کہا کہ منفرد کام کرنے کی کوشش کرتا ہوں اس لئے خود احتسابی کا قائل ہوں جس سے مجھے اپنے کام کو مزید نکھارنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے کہ اپنے کرئیر میں ایسا کردار نبھائے جسے مدتوں یاد رکھا جائے اور یقیناًمیں بھی اسی طرح کی خواہش رکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ متعدد پراجیکٹس میں کام کر رہا ہوں اور مطمئن ہونے تک اپنے ہر کردار کو پورا وقت دیتا ہوں چاہے اس پرکتنا وقت ہی کیوں نہ لگ جائے۔