اسٹیج کا پلیٹ فارم معاشرے کی اصلاح کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے ‘ افتخار ٹھاکر

 
0
490

لاہور نومبر 12(ٹی این ایس)نامور کامیڈین افتخار ٹھاکرنے کہا ہے کہ اسٹیج کا پلیٹ فارم معاشرے کی اصلاح کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے ،لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر کر جو خوشی حاصل ہوتی ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھاکرنے کہا کہ اسٹیج کا پلیٹ فارم معاشرے کی اصلاح کے لئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے لیکن بد قسمتی سے ہماری اس طرف توجہ ہی نہیں ہے ۔اسکرپٹ لکھنے والوں کو اس طرف توجہ دینی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کامیڈین اداکار ہونے پر فخرہے اور جب تک میری زندگی ہے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتا رہوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ نجی ٹی وی چینل کے شو میں میرے کردار کو بہت پسند کیا جارہا ہے ۔