پاکستان تحریک انصاف کا حکومت سے فیض آباد آپریشن رپورٹ منظر عام پرلانے کا مطالبہ

 
0
406

اسلام آباد سمبر 30(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و نائب صدر غلام سرور نے کہا ہے کہ فیض آباد کے مقام پر ایک مذہبی جماعت کی جانب سے دیئے گئے دھرنے کو ختم کرنے کے لیئے آپریشن کیا گیا جس سے 7 سے زائد معصوم جانوں کا ضیاع ہوا۔پھر ایک معاہدہ ہوا جس کا بہت چرچا ہوا۔ ایک مسلمان، قومی اسمبلی کا ممبر ہونے کے ناطے مجھے بڑے کرب کا سامناکرنا پڑا، اس دھرنے میں ہلاکتیں ہوئی کاروبار کا نقصان ہوا مگراس المناک واقعے پرکسی پارٹی نے یا میڈیا نے بات تک نہیں کی۔
وہ آج بروز ہفتہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس دھرنے کے باعث جڑواں شہروں کی

باسیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،کاروباری حضرات ہوں یا دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین ،سٹوڈنٹس ہوں یا عام آدمی سبھی اس دھرنے کے باعث بری طرح متاثر ہوئے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ ایک المیہ ہے کہ نااہل وزیر اعظم کو پارٹی صدر بنانے کے حق میں تو پارلیمنٹ میں آواز بلند کی گئی لیکن معصوم جانوں کے ضیاع پر آج تک کوئی بات نہیں کی گئی۔