فلسطینی سفیر کو دفاع پاکستان کونسل کے جلسے میں شرکت کرنے پر فلسطین واپس بلوا لیا گیا

 
0
307

رملہ دسمبر 30(ٹی این ایس) :فلسطینی سفیرولید ابو علی کو دفاع پاکستان کونسل کے جلسے میں شرکت کرنے پر فلسطین واپس بلوا لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی میں تحفظ القدس کے حوالے سے ایک جلسہ منعقد کیا گیا تھا۔جلسہ دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا۔جلسے میں دفاع پاکستان کونسل کی قیادت کے علاوہ فلسطینی سفیر نے بھی اس جلسے میں شرکت کی۔فلسطینی سفیر ولید ابو ولی کو دفاع پاکستان کونسل کی قیادت نے بطور خاص مدعو کیا تھا لیکن فلسطینی سفیر کو دفاع پاکستان کے کونسل کے جلسے میں شرکت کرنا مہنگا پڑ گیا۔‏پاکستان میں متعین فلسطینی سفیر کو گذشتہ روز لیاقت باغ میں دفاع پاکستان کونسل کے جلسے میں شرکت کرنے کی وجہ سے واپس رملہ بلوا لیا گیا ۔