شہری غیر قانونی اجتماع سے دور رہیں‘ ایرانی وزیر داخلہ کی ہدایت

 
0
630

تہران دسمبر 31(ٹی این ایس) ایرانی وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی نے شہریوں کو غیر قانونی اجتماع سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے، امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کو ایرانی وزارت خارجہ نے غیر متعلق اور موقع پرستانہ قرار دے دیااورکہا ایرانی عوام گھٹیا اور دھوکے باز ہتھکنڈوں میں نہیں آتی ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں کے شہر تہران اور مشہد سمیت دیگر بڑے شہروں میں حکومتی وارننگ کے باوجود تیسرے روز بھی حکومت مخالف مظاہرے کئے گئے،مظاہرے میں شریک افراد حکومت اور مذہبی رہنماؤں کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ایرانی صدر کی جانب سے آئندہ بجٹ میں بیرون ملک جانے والے اپنے مسافروں پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔تہران یونیورسٹی کے سامنے احتجاج کرتے طلبا اور سیکیورٹی فورسزکے درمیان جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین نے سیکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا، سیکیورٹی فورسز نے آنسو گیس شیلنگ ور واٹر گنز کا استعمال کیا۔ جبکہ 50 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔