بھارت سے آزادی کی سکھوں کی تحریک خالصتان موومنٹ زور پکڑگئی

 
0
382

نئی دہلی دسمبر 31(ٹی این ایس)بھارت سے آزادی کی سکھوں کی تحریک خالصتان موومنٹ زور پکڑگئی ہے۔ سکھوں نے خالصتان کے ساتھ فری مقبوضہ کشمیر اور فری ناگا لینڈ کا بھی نعرہ لگا دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سکھوں کی خالصتان تحریک ایک مرتبہ پھر زور پکڑ رہی ہے۔ہزاروں سکھوں نے بھارت، لندن اور دیگر یورپی شہروں میں مظاہرے کئے اور بھارت میں خالصتان کے قیام کا مطالبہ کیا۔ مظاہروں کے دوران سکھ رہنماؤں نے کہاکہ بھارت سکھوں کے حقوق غضب کررہاہے اور گرد واروں اور دیگر مذہبی مقامات پر حملے کرکے سکھ خواتین، بچوں، بڑوں اور بزرگوں کو قتل کر رہا ہے۔رہنماؤں نے کہاکہ بھارت کو نہ صرف خالستان دینا ہوگا بلکہ مقبوضہ کشمیر، ناگا لینڈ اور دیگر مقبوضہ علاقوں کوبھی آزادی دینا ہوگی۔ خالصتان موومنٹ تمام محکوموں کیلئے آواز اٹھاتی رہے گی۔