سکائپ پر پابندی عائد

 
0
427

دبئی دسمبر 31( ٹی این ایس):متحدہ عرب امارات میں رابطوں کے استعمال ہونے والی مقبول ایپ سکائپ پر پابندی عائد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہری اور وہاں روزگار اور کاروبار کے باعث سکونت اختیار کرنے والے اکثر لوگ دوسست احباب سے رابطوں کے لیے سکائپ کو رابطوں کی بہترین ایپ تصور کرتے ہیں اور اکثر و بیشتر اسی کو استعمال بھی کرتے ہیں۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رابطوں کے استعمال ہونے والی مقبول ایپ سکائپ پر پابندی عائد کر دی گئی۔متحدہ عرب امارات کی انٹرنیٹ مہیا کرنے والی کمپنیوں نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں سکائپ پر پابندی عائد کر دی گئی۔انترنیٹ مہیا کرنے والی کمپنی ایتی سالات نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اس بات کی تصدیق کی کہ متحدہ عرب امارات میں سکائپ پر پابندی عائد کر دی گئی۔انکا کہنا تھا کہ تھا کہ سکائپ کو غیر لائسنس یافتہ وائپ سروسز خدمات مہیا کرنے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ ان غیر لائسنس یافتہ وائپ سروسز کی وجہ سے مواد بھی شئیر ہو رہا تھا جس کی متحدہ عرب امارات کے قوانین میں کسی بھی قسم کی گنجائش موجود نہیں۔