کراچی، شہریوں کواس بار نئے سال کی آمد کا جشن ساحل سمندر پر منانے کی اجازت

 
0
350

کراچی دسمبر 31(ٹی این ایس):کراچی کے شہریوں کے لئے خوشخبری ہے کہ اس بار نئے سال کی آمد کا جشن ساحل سمندر پر منانے کی اجازت دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ساحل سمندر جانے والی سڑکوں پر کنٹینرز نہ رکھنے کی ہدایت کی ہے جب کہ شہریوں کو ساحل سمندر پر سال نو کا جشن منانے کی اجازت بھی دی۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ نیو ائیر نائٹ کے موقع پر کراچی میں کوئی کنٹینر نہیں لگے گا اور شہر کی کوئی سڑک بلاک نہیں کی جائے گی تاہم ہوائی فائرنگ کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی، شہری سال نو پر دوسروں کی خوشی کا بھی ضرور خیال رکھیں۔یاد رہے کہ پہلے حکومت کی جانب سے سی ویوپر سال نو کا جشن منانے پرپابندی کی خبریں آ رہیں تھیں جس کے بعد عوامی شکایات پر صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے پولیس کو سی ویو جانے والی سڑکوں پر کنٹیرز لگانے سے روک دیا اور ہدایت کی ہے کہ دفعہ 144 کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔