مقبوضہ کشمیر ٗہائیکورٹ کی طرف سے سینٹرل جیل سرینگر کی انتظامیہ کو ڈاکٹرقاسم فکتو کا طبی معائنہ کرانے کی ہدایت 

 
0
419

سرینگر ،دسمبر 31 (ٹی این ایس):مقبوضہ کشمیر میں ہائیکورٹ نے سینٹرل جیل سرینگر کے سپر انٹنڈنٹ کو جموں وکشمیر مسلم کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین محمدقاسم فکتو کا ڈاکٹرو ں کی ایک ٹیم سے طبی معائنہ کرانیکی ہدایت کر دی ہے۔ ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے میڈیکل کالج سرینگر کے پرنسپل کو بھی اس بات کی ہدایت کی ہے کہ وہ ڈاکٹر فکتو کے طبی معائنے کے لیے تین ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دیں۔ ہائیکورٹ نے جیل سپر نٹنڈنٹ اور قابض انتظامیہ کو اس بات کی بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق قاسم فکتو کا علاج ومعالجہ کریں۔ قاسم فکتوکی عرضداشت کی عدالت میں پیروی میاں عبدالقیوم نے کی۔یاد رہے کہ محمد قاسم فکتو گزشتہ 24برس سے جھوٹے مقدمات میں نظر بند ہیں۔