مقبوضہ کشمیر:پلوامہ میں سی آر پی ایف کے تربیتی مرکز پر مجاہدین کا فدائی حملہ، فوج کی طرف سے 4اہلکار وں کے ہلاک ، اور تین کے زخمی ہونے کی تصدیق، ، تین فدائی شہید

 
0
589

قابض انتظامیہ نے لوگوں کو تازہ ترین صورتحال بارے معلومات کی فراہمی سے روکنے کیلئے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی
سرینگر ،دسمبر 31 (ٹی این ایس):مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے لیتہ پورہ میں مجاہدین نے بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس کے تربیتی مرکز پر فدائی حملہ کرتے ہوئے 4اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی کردئے۔اطلاعات کے مطابق فدائین کا ایک گروپ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب2 بجے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی 185ویں بٹالین کے کیمپ، جہاں بھرتی اہلکاروں کو مجاہدین کے مقابلہ اور کشمیریوں کی تحریک کچلنے کی ٹڑیننگ دی جاتی ہے میں گھس گئے اورچن چن کر قابض فوجیوں کو نشانہ بناتے گئے ۔ سی آر پی ایف کے ترجمان راجیش یادو نے کہا ہے کہ حملہ میں چار فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے تاہم دیگر ذرایوئع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کو کہیں زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔گھنٹو کی لڑائی اور مزید کمک و خصوصی دستے منگوانے کے بعد بھارتی فوج تین فدائین کو شہید کرنے میں کامیاب ہوسکی ہے۔ دریں اثنا قابض انتظامیہ نے لوگوں کو تازہ ترین صورتحال کے بارے میں ایک دوسرے کو معلومات کی فراہمی سے روکنے کیلئے ضلع پلوامہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی ہیں