شمع یونائیٹڈ اکیڈمی نے شیخ عاطف رشید شمع انٹر اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شمع پینتھراکیڈمی کو 52 رنز سے شکست دیدی 

 
0
7322

پشاور، جنوری 02 (ٹی این ایس): شیخ عاطف رشید شمع انٹر اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ 2017،شمع یونائیٹڈ اکیڈمی نے شمع پینتھر اکیڈمی کو 52رنز سے ہرادیا۔

ابراہیم جمہانہ زندے کرکٹ گراؤنڈ پر جاری پیلے شیخ عاطف رشید شمع انٹر اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ2017میں شمع یونائیٹڈ اکیڈمی کے کپتان وحید الرحمان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کی اور مقرر ہ 30اورز میں 29اورز کھیل کر 242رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی ۔ حامد شاہ نے 64 یاسرعماد نے 58،یاسر نے 44رنز بنائے ۔شمع پینتھر کی طرف سے عامر فاروق نے 5،زاہد اﷲ نے 2 ، اظہار خان اور قیصر سلیم نے 1,1وکٹ حاصل کی۔

دوسری اننگز میں پینتھر اکیڈمی کی ٹیم 30اورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 190رنز بناسکی۔عامر فاروق نے 41، مامون آیاز نے 23اور اسرار الرحمان نے 15رنز بنائے ۔ شمع یونائیٹڈ اکیڈمی کی طرف اسحاقخان ، عمران خان ، فہیم خان اور عامر آیاز نے 2,2,2,2اور ادریس حیدر نے 1وکٹ حاصل کی۔