پشاورمیں یوم قائد کے موقع پر منعقدہسائیکل ریس عمران نے جیت لی 

 
0
413

پشاور، جنوری 02 (ٹی این ایس): یوم قائداعظم کے حوالے سے منعقدہ سائیکل ریس عمران نے جیت لی ، تنزیل نے دوسری جبکہ نبیل سرمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ نے فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں ۔

ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد ، اکاؤنٹس سپرنٹنڈخیبرپختونخوا سپورٹس بورڈ امجد خان ، سیکرٹری صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن سرمد شباب سمیت دیگراہم شخصٰات موجود تھیں ۔ خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم قائداعظم کے حوالے سے پشاور ڈویژنل سائیکل ریس کا انعقاد کیاگیا جس میں دس مختلف کلبز کے 60 سے زائد سائیکلسٹ نے حصہ لیا ، ریس رنگ روڈ نادرن بائے پاس پر منعقدہوئی جو کہ چودہ کلومیٹر پر محیط تھی ، ریس دو مختلف کیٹگری میں منعقد ہوئی جس میں سپورٹس سائیکل ریس اور آرڈرنری سائیکل کے سائیکلسٹ نے حصہ لیا ۔

سپورٹس سائیکل ریس میں عمران نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، تنزیل نے دوسری اور نبیل سرمد نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی ۔جبکہ آرڈنری سائیکل ریس میں صدیق اﷲ نے پہلی اور ساجد نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ آخرمیں مہمان خصوصی سیکرٹری پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں ، میڈلز اور کیش ایوارڈز تقسیم کئے ۔