اسلام آباد، جنوری 02 (ٹی این ایس): میں منعقدہ قائداعظم گیمز میں خیبرپختونخوا تائیکوانڈو ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گولڈ ، چار سلور اورچار براؤنز میڈلز جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی ، صوبائی تائیکوانڈوایسوسی ایشن کے سیکرٹری وقار آفریدی نے پشاور پہنچ کرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد میں 25 سے 29 تک منعقدہ قائداعظم گیمز میں خیبرپختونخوا تائیکوانڈ کھلاڑیوں نے میل وفمیل دونوں کیٹگریز میں بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا اور مجموعی طورپر دو گولڈ ، چار سلور اور چار براؤنز میڈلز حاصل کئے جس کا کریڈٹ ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف الیاس آفریدی اور صدر مرتضیٰ حسن کو جاتا ہے جن کی کوششوں اور محنت کی بدولت خیبرپختونخوا نے تیسری پوزیشن کی ٹرافی اپنے نام کی ، انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہیگا اور انشاء اﷲ آئندہ نیشنل گیمز میں اس بہترسے پرفارمنس کا مظاہرہ پیش کرینگے۔