قابض بھارتی فوج نے 2017میں 6 خوتین اور 18 بچوں سمیت 291 کشمیریوں کو شہید کیا

 
0
372

سرینگر، جنوری 01 (ٹی این ایس): بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کاروائیوں کے دوران گزشتہ سال 6خواتین اور18 بچوں سمیت291بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ان میں سے22 افراد کو دوران حراست شہید کیاگیا،ان شہادتوں کی وجہ سے 31خواتین بیوہ اور73بچے یتیم ہوئے، اس عرصے کے دوران بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے211خواتین کی بے حرمتیاں کیں۔ پیلٹ گنز سے ایک ہزار47افراد زخمی ہوئے، جبکہ 3ہزار529افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گذشتہ ماہ دسمبر میں بھارتی فوجیوں نے دو خواتین سمیت 14کشمیریوں کو شہید کیا۔ فوجیوں نے گزشتہ ماہ 125مکانوں کو بھی تباہ کیا۔