کوئٹہ، جنوری 04 (ٹی این ایس): گورنر بلو چستان نے وزیر اعلیٰ بلو چستان کے مشورے پر مشیر برائے سماجی بہبود و غیر رسمی تعلیم پرنس احمد علی بلوچ کا استعفیٰ منظور کر لیاہے۔درایں اثناایک اور اعلامیے کے مطابق گورنر بلو چستان نے صوبائی وزیر ماہی گیری سردار سرفرازچاکر ڈومکی کا استعفیٰ بھی منظور کر لیاہے۔