کوئٹہ، جنوری 04 (ٹی این ایس): مسلم لیگ (ق) کے رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں انہیں 38سے 40ارکان صوبائی اسمبلی کی حمایت حاصل ہے ،یہ بات انہوں نے بدھ کی رات نجی ٹی وی چینل سے بات چیت ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نواب ثناء اللہ زہری سے امید تھی کہ وہ مسائل کو حل کریں گے مگر انہوں نے وزراتیں اور دیگر اہم امور اپنے پاس رکھے اور وہ اس کام کو بخو بی سر انجام دینے میں نا کام رہے ۔
انہوں نے کہا کہ دس وزارتیں رکھتے ہوئے نواب ثناء اللہ زہری کے دورے بھی بہت ہوتے تھے جن کی وجہ سے مسائل حل ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئے اور مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی بھی ان سے نا لاں ہیں نواب صاحب نے ہمیں کہا کہ سعد رفیق اور نواز شریف نے کہا کہ یہاں کے لوگ نا اہل ہیں آپ وزراتیں اپنے پاس رکھیں ، ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ڈاکٹر عبدالمالک کے خلاف بھی عدم اعتماد لائیں گے مگر اس وقت وفاقی وزراء اسلام آباد سے آئے اور ہمیں روک دیا گیاانہوں نے کہا کہ عدم اعتماد لانا ہمار ا جمہوری حق ہے اس میں کوئی غلط کام نہیں ہے اگر سینیٹ کے الیکشن سبوتاژ کر نے ہوں تو وہ خبیر پختو نخواء اسمبلی توڑ کر بھی ہو سکتے ہیں ۔