نئی امریکی قومی سلامتی پالیسی کے بعد پاکستان خود کو امریکا سے الگ کرے ٗعمران خان

 
0
330

اسلام آبادجنوری 4(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نئی امریکی قومی سلامتی پالیسی کے بعد پاکستان خود کو امریکا سے الگ کرے۔عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ پرائی جنگ میں حصہ بننے کی مخالفت کی ہے ٗہمیں سبق ملا ہے کہ کبھی بھی قلیل المدتی مالی مفادات کی خاطرکسی کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ پاکستانی قوم اورریاست کی توہین کی سوچی سمجھی کوشش ہے ٗہم امریکا سے الجھنا نہیں چاہتے مگرافغانستان میں اس کی ناکامیوں کا بوجھ بھی برداشت کرنے کا بھی کوئی جوازنہیں، نئی امریکی قومی سلامتی پالیسی کے بعد پاکستان خود کو امریکا سے الگ کرے۔چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی ریاست اور حکومت سے ملک کی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کی امید کرتی ہے، افغانستان کے مسئلے کے حل کے لئے چین، روس اورایران کے ساتھ مل کر تعاون کی راہیں تلاش کی جاسکتی ہیں۔