کراچی،اساتذ ہ کی بھوک ہڑتال کا سلسلہ گیارہویں روز بھی جاری

 
0
9155

کراچی جنوری 4(ٹی این ایس)کراچی سندھ ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بھوک ہڑتال کا سلسلہ گیارہویں روز بھی جاری رہا۔تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہر اساتذہ کا احتجاج اور بھوک ہڑتال جاری ہے۔ ٹیچرزنے چارعلامتی جنازے سامنے رکھ کر یوم سوگ بھی منا یا ان میں تعلیم کا جنازہ، اساتذہ کے حقوق کا جنازہ،میرٹ کاجنازہ اور اساتذہ کی عزت و حرمت کا جنازہ ہے۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ وہ ان جنازوں کے ساتھ مارچ کریں گے اور غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کریں گے۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا جائے۔یاد رہے کہ وزیر اعلی سندھ کی جانب سے 1992 سے پہلے بھرتی کئے گئے سات گریڈ کے اساتذہ کو سالہ گریڈ میں ترقی دیئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔