وزیر بلدیات سندھ کا پیر کے روز محمود آباد میں زیر تعمیر نالے کا اچانک دورہ، کام کی رفتار اور استعمال ہونے والے میٹیریل کا جائزہ لیا، اطراف میں پڑے گندگی کے ڈھیرپر شدید برہمی کا اظہار

 
0
456

کراچی جنوری 14 (ٹی این ایس): وزیر بلدیات سندھ نے پیر کے روز اچانک محمود آباد میں زیر تعمیر نالے کا معائنہ کیا اور وہاں کام کی رفتار اور کام میں استعمال ہونے والے میٹیریل کا جائزہ لیا۔ وزیر بلدیات نے محمود آباد نالے کے اطراف گندگی کے ڈھیر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم سی ڈی ایم سی ایسٹ اور سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران کو فوری طور پر صفائی کرنے کے احکامات جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے پیر کے روز اچانک محمود آباد میں زیر تعمیر نالے کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر کے ڈے اے کے چیف انجنئیر رام چند اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ وزیربلدیات نے زیر تعمیر نالے کے جاری کام کی رفتار اور اس میں استعمال ہونے والے میٹیریل کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے انجنئیرز سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں ہدایات دی کہ نالے کی تعمیر میں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا جائے اور اس پر کام کی رفتار کو بڑھایا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے زیر تعمیر نالے کے اطراف کچڑے کے ڈھیر اور علاقہ مکینوں کی جانب سے اس حوالے سے شکایات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایم سی ایسٹ کے ایم سی اور سندھ سولڈ ویسٹ کے افسران کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر پورے علاقے میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور کچڑے کے ڈھیر کو صاف کرنے کے احکامات دئیے۔