سندھ ہائی کورٹ،سانحہ بلدیہ کیس ،عزیربلوچ اورنثارمورائی کے بیانیہ کی جے آئی ٹی پبلک کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت

 
0
333

سندھ حکومت کوچالان جمع کرانے کیلئے دس روز کی مہلت
کراچی جولائی 30(ٹی این ایس)سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ کیس ،عزیربلوچ اورنثارمورائی کے بیانیہ کی جے آئی ٹی پبلک کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت پر سندھ حکومت کوچالان جمع کرانے کیلئے دس روز کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوئی کردی۔

پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں سانحہ بلدیہ کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ پبلک کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں درخواست گزارعلی زیدی کے وکیل نے کہاکہ سانحہ بلدیہ فیکٹری میں250سے زائد اموات ہوئی مگر جے آئی ٹی پبلک نہیں کی گئی۔ عزید بلوچ اور نثار مورائی کی جے آئی ٹی بھی ابھی تک آفیشلی پبلک نہیں کی گئی جبکہ نثارمورائی نے سات افراد کے قتل میں ملوث سینئرسیاستدانوں کے نام کا انکشاف کیا تھا اورعزیربلوچ بھی کئی انکشافات کر چکے ہیں۔عدالت نے کہاکہ آپ کیوں جے آئی ٹی پبلک کرانا چاہتے ہے اور آپ کے کہنے پرہم کیسے یہ رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دیں۔

دوران سماعت ا یڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ کیس ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہے چالان بھی جمع ہوچکا ہے ۔عدالت نے کہاکہ جب ہر چیز اوپن ٹرائل ہے،تو درخواست گزارکو کیا شکایت ہے۔وکیل صفائی نے کہاکہ ہمیں آرٹیکل 19 اے معلومات جاننے کا حق دیتا ہے۔عدالت نے کہاکہ ہم تینوں کیس کے متعلق چالان طلب کرلیتے ہیں پھر جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرینگے۔ عدالت نے سندھ حکومت کوچالان جمع کرانے کیلیے دس روز کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوئی کردی۔