سٹیٹ لائف انشورنس ہاؤسنگ سوسائٹی کرپشن کیس ،ملزمان سے برآمد شدہ 37لاکھ 83ہزار مالیت کا پہلا چیک سوسائٹی حکام کے حوالے 

 
0
394

لاہور جولائی 30(ٹی این ایس) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایات کی روشنی میں سٹیٹ لائف انشورنس ہاؤسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں ملزمان سے وصول رقم کی تقسیم شروع،برآمد شدہ 37لاکھ 83ہزار مالیت کا پہلا چیک سوسائٹی حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔چیک ڈپٹی پرازیکیوٹر جنرل نیب لاہور کی جانب سے صدر سوسائٹی کے حوالے کیا گیا۔

ترجمان نیب کے مطابق سٹیٹ لائف انشورنس سوسائٹی کرپشن کیس میں مبینہ طور پر 30ملین کی کرپشن پر نیب نے تحقیقات کا آغاز کیا،سوسائٹی افسران کی حلقہ پٹواریوں سے ملی بھگت 5000 کنال زمین غیرقانونی طور پر مہنگے داموں خریدی گئی،مذکورہ کرپشن کیس میں 6 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،ملزمان سے سوسائٹی کی لوٹی گئی مکمل رقم کی وصولی پلی بارگین قانون کے تحت جاری ہے،نیب لاہور کی جانب سے وصول شدہ رقم کی پہلی قسط جاری کر دی گئی۔

اس موقع پر ڈپٹی پرازیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ نیب کا پرازیکیوشن ونگ انتہائی قابل افسران پر مشتمل ہے،پرازیکیوٹرز کی دن رات کی محنت کیوجہ سے نیب لاہور کا کنوِکشن ریٹ 80 فیصد کے قریب ہے،چیئرمین نیب کی ہدایات کیمطابق ملزمان سے وصول شدہ مکمل رقم ساتھ ساتھ متعلقہ حکام کو لوٹائی جا رہی ہے،نیب لاہور کی جانب سے جنوری 2018ء سے تاحال 477.375 ملین کی خطیر رقم ملزمان سے برآمد کی جاچکی ہے۔