پیپلزپارٹی میں2 اہم سیاسی رہنماؤں نے شمولیت کا اعلان

 
0
414

لاہور ،مئی 1(ٹی این ایس):فاٹا سے رکن قومی اسمبلی ساجد طوری نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، پی پی قیادت نے ان کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری سے بلاول ہاؤس لاہور میں مسلم لیگ ن فاٹا کے جنرل سیکرٹری سہیل آفریدی اور رکن قومی اسمبلی ساجد طوری نے ملاقات کی۔ جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پردونوں رہنماؤں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرادری نے ان پارٹی میں شمولیت پرخوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ دونوں سیاسی رہنماؤں کی شمولیت سے پیپلزپارٹی فاٹا میں مزید مضبوط ہوگی۔