ختم نبوت کی فیصلہ کن تحریک 13 جنوری کو لاہور سے شروع ہوگی‘پیر حمید الدین سیالوی

 
0
262

سرگودھا جنوری 7(ٹی این ایس)سرگودھا کے سجادہ نعشین خواجہ پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ ختم نبوت کی فیصلہ کن تحریک 13 جنوری کو لاہور سے شروع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ لیکر خود لے کرآنے کا وعدہ کیا تھالیکن نہ استعفیٰ آیا اور نہ وہ خود آئے۔اس سلسلہ میں حکومت نت نئی چالیں چل رہی ہے علماء و مشائخ کو تقسیم کرنے کا حکومتی ایجنڈا کبھی پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے ملک بھر کے علماء مشائخ سے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے ہدائت کی کہ احتجاجی تحریک میں بلوچستان سندھ کے پی کے سمیت ملک بھر سے قافلے لے کر شامل ہوں۔انھوں نے کہاکہ ہماری تحریک 13 جنوری کے بعد ختم نہیں ہوگی بلکہ یہ پاکستان میں نفاذ شریعت تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ختم کرنے کے لیے تمام یہودی قوتیں اکھٹی ہوچکی ہیں لہزا میری تمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ اسلام کی بقاء کے لیے متحد ہو جائیں،پیر سیال نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست قرار دینے اور پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کے سنگین الزامات لگانے کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔