ڈولفن سکواڈو پولیس ریسپانس یونٹ کی صوبائی دارالحکومت کی اہم شاہراہوں پرپٹرولنگ و سنیپ چیکنگ

 
0
348

لا ہور جنوری 8(ٹی این ایس) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر ڈو لفن و پو لیس ریسپا نس یو نٹ نے جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پو ر کار روائی کر تے ہو ئے 18ملزمان کو گر فتار کر لیا ۔ایس پی مجا ہد و ڈو لفن رضو ان عمر گو ندل نے ڈو لفن سکو اڈ و پولیس ریسپا نس یو نٹ کو ایک نئے جو ش و جذبے کے ساتھ فر ائض ادا کر نے کی تلقین کی ہے ۔انہو ں نے کہا ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے احکا مات ’’کر ائم فر ی لاہور‘‘کو عملی جا مہ پہنا نے کے لیے ہمیں انتہا ئی مستعدی و دلجمعی کے ساتھ کا م کر نا ہو گا

تفصیلات کے مطا بق ڈولفن و پیر و نے گزشتہ تین دنوں میں دورانِ سنیپ چیکنگ و پٹرولنگ ڈکیتی، راہزنی، آتش بازی ،نوسر بازی، پتنگ بازی کے علاوہ اے ٹی ایم مشین سے کیش نکلوانے والے شہری سے گن پوائنٹ پر رقم چھیننے والے ملزمان سمیت ون ویلنگ و منشیات فروشی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیاملزمان کے قبضہ سے آتشیں اسلحہ سمیت منشیات 01چوری شدہ کاراور 01موٹر سائیکل بھی برآمد۔علا وہ ازیں ڈولفن نے موبائل سنیچر سمیت 03ون ویلرز کے خلاف قانونی کاروائی کروائی گرفتار ہونے والے ملزمان میں ریکارڈ یافتہ ملزمان بھی شامل ہیں۔گرفتار ملزمان عمران ، وقاص ، اعجاز، کامران ، امیرحمزہ ، نوید، بلال ،وحید وغیرہ وغیرہ کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروا دیے گئے ہیں

۔ایس پی مجاہد و ڈولفن نے کہاہے کہ ڈولفن سکواڈ کا جرائم کی روک تھام میں کردارانتہائی اہم ہے ڈولفن سکواڈ بلاشبہ شہر میں امن و اما ن کے قیا م کے لیے ایک نئے جو ش اور ولولے کے ساتھ سر گر م عمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ اپنے افعال سے یہ ثابت کریں گے کہ ہم عوام الناس کے محافظ ہیں ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ کی ذمہ داریوں کے حوالہ سے ایک باقاعدہ میکنیزم جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت ناصرف ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکاروں بلکہ دیگر ذمہ داران سے بھی جواب طلبی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا ہے کہ سنیپ چیکنگ کے دائرہ کار کو مزید بڑھائیں گے اور مستقبل میں بھی ایسے چوروں وراہزنوں، ڈکیتوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی جاری رہے گی۔