شہباز شریف کاواچپائی کی وفات پر اظہار   تعزیت

 
0
380

بھارت نے ایک لیڈر کھو دیا ہے جن کی خطے کے امن کے لئے کی گئی کوششوں کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے  گا

آنجہانی واچپائی اورمیاں محمد نواز شریف نے 1999میں قیام امن کے لئے ایک مخلصانہ عمل شروع کیا تھا، امید  ہے  بھارت  آنجہانی واچپائی کی کاوشوں کو اپنا شعار بناکر امن کو موقع دے گا

لاہور، اگست 17 (ٹی این ایس):  پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واچپائی کی وفات پر  تعزیت کا اظہار کیا۔ اپنی ٹوئیٹ میں انھوں نے لکھا ہے کہ  بھارت نے ایک لیڈر کھو دیا ہے جن کی خطے کے امن کے لئے کی گئی کوششوں کو   عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے  گا۔

شہباز شریف نے لکھا کہ   آنجہانی واچپائی  اور   میاں محمد نواز شریف نے   1999میں قیام امن کے لئے ایک مخلصانہ   عمل شروع کیا تھا۔ انھوں نے امید ظاہر کہ  بھارت   آنجہانی واچپائی   کی  قیام امن  کی کاوشوں کو  اپنا شعار بناکر امن کو موقع دے گا۔