آرمی چیف نے15دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

 
0
1662

تمام دہشت گردسیکیورٹی فورسزپرحملوں میں 45 افراد کے قتل اور 103 کو زخمی کرنے میں ملوث ہیں : آئی ایس پی آر  

راولپنڈی، اگست 17 (ٹی این ایس):  آرمی چیف جنرل قمر باجوہ  نے15دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔تمام دہشت گردسیکیورٹی فورسزپرحملوں اور والےدہشت گردی سےمتعلق سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر  کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردمسلح افواج،قانون نافذ کرنیوالے اداروں پرحملوں میں ملوث ہیں ‏تمام دہشتگردوں نےعدالت کے سامنےاپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔‏یہ دہشتگردمسلح افواج،قانون نافذ کرنے والے اداروں ,تعلیمی اداروں کوتباہ کرنے اورشہریوں کےقتل میں ملوث ہیں،سزا پانے والے دہشت گرد 45 افراد کے قتل اور 103 کو زخمی کرنے میں ملوث ہیں ‏ان دہشت گردوں کےقبضے سےاسلحہ وبارودبرآمد ہوا تھادہشت گردوں کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلایا گیا‏چھ دیگردہشت گردوں کوعمر قید کی سزا دی گئی ‏دہشتگرد جن میں شرافت علی،حبیب اللہ ,خیوال محمد،صدام اللہ،اظہار،جان باچا,سیداللہ،زرمحمداورالیف خان,مجاہد, طارق علی،اسراراحمد،کلیم اللہ اورمحمد رحمان، فیاض اللہ کی سزائے موت کی توثیق کی گئی۔