سینٹ الیکشن کے لئے پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں رابطے بحال

 
0
614

لاہور ،جنوری03(ٹی این ایس):سینٹ الیکشن کے لئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں رابطے بحال ہو گئے ہیں ،پیپلز پارٹی نے رحمن ملک کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی شرط پر چیئر مین سینٹ کے لئے مسلم لیگ (ن) کے نامزد کردہ امیدوار کی حمایت کی یقین دہانی کروا دی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے مشاہد اللہ خان یا نہال ہاشمی کا چیئر مین سینٹ کے لئے نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔

زرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا ہے ۔ اور دونوں جماعتوں نے یہ طے کیا ہے کہ سینٹ کا چیئر مین اس دفعہ سندھ کا ہو گا ۔ جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مابین مشاورت میں چیئر مین سینٹ کا عہدہ پیپلز پارٹی کو دینے کے لئے بیشتر امور پر اتفاق ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق سینٹ انتخابات 2018ء کے الیکشن کے لئے دونوں جماعتوں کے مابین اہم امور طے کر لئے گئے ہیں ۔ 2018کے سینٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن 38ممبران کے ساتھ اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے آئے گی پیپلز پارٹی14جبکہ پی ٹی آئی12نشستوں کے ساتھ تیسری بڑی سیاسی جماعت ہو گی۔