سعودی عرب میں سمندرکے بیچ بلند پہاڑقدرت کا خوب صورت شاہکار

 
0
27251

ریاض جنوری 9(ٹی این ایس)سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے عسیر کے ساحل کے مقابل بحرِ احمر میں واقع جزیرہ کدمبل قدرت کا ایک خوب صورت شاہ کار ہے۔یہ جزیرہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے لیے کشش کا باعث ہے جہاں وہ چھوٹی کشتیوں میں سوار ہو کر پہنچتے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق بحری سفر کے راستے جزیرے تک آنے جانے میں 4 گھنٹے لگ جاتے ہیں اور اس کے اخراجات 350 ریال ہیں۔ بعض لوگ جزیرے کے نزدیک مچھلیاں پکڑنے کا شوق بھی پورا کرتے ہیں۔جزیرہ کدمبل سمندر کے بیچ ایک بلند آتش فشاں پہاڑ کی صورت میں واقع ہے، اس کی ایک سمت ریت موجود ہے۔ پہاڑ کے اوپر جانے کے لیے باقاعدہ راستہ موجود ہے۔ اطراف میں موجود کھوکھلی چٹانیں حوادثِ زمانہ کا سامنا کرنے کا پتہ دیتی ہیں۔ چوں کہ یہ ایک پہاڑی جزیرہ ہے لہذا یہ پودوں اور درختوں سے محروم ہے۔پہاڑ کے نیچے کی جانب 11 قبریں موجود ہیں۔ یہ شاید اْن بعض ماہی گیروں کی ہیں جو جزیرے کے قریب فوت ہوئے اور پھر یہاں دفن کر دیے گئے۔