زینب کا قتل موجودہ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے،شیخ رشید

 
0
940

راولپنڈی جنوری 11(ٹی این ایس) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ زینب کا قتل موجودہ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے مظاہرین پر پولیس کی فا ئرنگ کرنا پولیس کا وطیرہ بن گیا ہے سلتنطت اشرافیہ بچوں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں نواز شریف کے درباری ملک میں افرا تفری چا ہتے ہیں رانا ثناء اللہ اور طلال چوہدری کے ساتھ یہی واقع رونما ہو تا تو ان کو معلوم ہو تا کہ بچی کا دکھ کیا ہوتاہے اب ان کے دن گنے جا چکے ہیں نواز شریف اور اسکے درباریوں کا انجام بھی دنیا دیکھی گی نواز شریف کرپٹ ہو نے کے ساتھ ساتھ قاتل بھی بن گئے ہیں اِن خیالات کا اِظہار اِنہوں نے اوکاڑہ میں سٹی پریس کلب کے صحا فیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے سٹریت کرائم میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے پوری قوم اس وقت سانحہ قصور اور پولیس گردی کی وجہ سے بے چین ہے ۔