صوابی، تحصیل رزڑ کے مختلف علاقوں میں پولیس، سیکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

 
0
454

صوابی جنوری 12(ٹی این ایس)تحصیل رزڑ کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سیکورٹی اداروں نے دُشمن سماج عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرکے 40مشتبہ افراد ،9سہولت کار اور 2مجرمان اشتہاری کو گرفتار کرلیا ،ڈی پی اوآفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی سہیل خالد کی ہدایت پر ایس ایچ اوز شفیع الرحمن خان ،فواد خان نے بمع دیگر پولیس نفری،کیور آر ایف ،آر آر ایف ،سی ٹی ڈی سکواڈ ، سپیشل برانچ ،سنیفر ڈاگ ،لیڈیز کنسٹبلز اور ایلیٹ فور س سماج دُشمن عناصر، شدت پسندوں ، منشیات فروشوں، بھتہ خوروں اور اغواء کاروں کے خلاف شیخ جانہ ،شیوہ ، اسوٹا شریف،پرمولی ،مناگی،شیرہ غنڈ، اسماعیلہ ،کڑہ مار اور دیگر ملحقہ علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی گئی، سرچ آپریشن کے دوران 40 مشتبہ افراد حراست میں لے لیا جبکہ جرائم پیشہ افراد کو پناہ دینے کے الزام میں 9سہولت کاروں اور2ملزم اشتہاری کو اسلحہ کارتوس سمیت کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا،دریں اثناء موجودہ صورتحال کی پیش نظر میں زیر نگرانی ڈی پی او صوابی سہیل خالد نے البرق سکواڈ کے ہمراہ مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا، کسی بھی ناخوشگوار واقع نمٹنے کے لئے البرق سکواڈ انچارج انسپکٹر بلال خان بمع ٹیم نے ویمن یونیورسٹی ،صوابی یونیورسٹی ،جوڈیشل کمپلیکس ،صوابی جوڈیشل جیل ،کرنل شیرکیڈٹ کالج اسماعیلہ کا دورہ کرکے وہاں کے چاردیواری ،عمارت اور ویک پوائنٹ کا جائزہ لیکر پولیس فورس کی آسانی کیلئے باقاعدہ تصاویر اور ویڈیوں بنائی گئی ، ڈی پی او نے متعلقہ حکام کو اپنے اپنے اداروں کی سیکورٹی مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کردی ۔