نیب حدیبیہ پیر ملزکیس میں نظر ثانی کی درخواست آج سپریم کورٹ میں دائرکرے گا

 
0
332

اسلام آباد،جنوری13(ٹی این ایس):قومی احتساب بیورو (نیب )شریف خاندان کیخلاف حدیبیہ پیر ملزکیس میں نظر ثانی کی درخواست آج سپریم کورٹ میں دائرکرے گا۔نیب ذرائع کے مطابق نظرثانی درخواست تیا ر کرلی گئی ہے،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پاناما لیکس کیس کے فیصلہ میں فاضل ججز اور 3رکنی بینچ کا موقف مختلف ہے۔واضح رہے کہ نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران الحق نے 40 سے زائد صفحات پرمشتمل نظر ثانی کی درخواست تیار کی ہے جس میں مختلف قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں۔