خود پھجے کے پائے ہیلی کاپٹر پرپہنچاتے رہے ہیں اور أج عوام کو کفایت شعاری کا درس دے رہے ہیں
میرے متعلق بازاری زبان استعمال کی گئی ہے۔اس دور میں کسی کا کوئی اسحقاق ۔نہیں رہا لہذا سینٹر کی کسی بات کا جواب نہیں دینا چاہتا۔۔ سینٹرعرفان صدیقی کا صحافی کے سوال پر ردعمل
اسلام آباد 17 جون 2022 (ٹی این ایس): گزشتہ روز سینٹ کے اجلاس کا کارروائی کے دوران تحریک انصاف کے سینیٹر دوست محمد خان نے موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ سے عام أدمی پر مہنگائی کے بوجھ کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے غریب کو خود کشی کرنے پر مجبور کر دیا ہے لیکن حیرت ہےکہ اس کے باوجود حکومتی سینیٹر عرفان صدیقی موجودہ حکمرانوں کی تعریفیں کر رہے ہیں۔سینیٹر دوست محمد خان نے کہا کہ عرفان صدیقی ہمیشہ سے میاں برادران کے جوتے پالش کرتے آرہے ہیں ۔پھجے کے پائے ہیلی کاپٹر پر پہنچائے جاتے رہے اور آچ ہمیں کفایت شعاری کا درس دیا جا رہا ہے۔اگر موچودہ حکمران ملک کو نہیں چلا سکتے تھے تو پھر حکومت میں آئے کیوں تھے۔ تحریک انصاف کے سینیٹر دوست محمد خان نے کہا کہ اس حکومت کو مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کا کوئی خیال نہیں یہ محض اپنی کرپشن کے کیسز ختم کرانے أئے ہیں چاہے اسکے بدلے میں ملکی معیشت کا دیوالیہ ہی نکل جائے۔.سینیٹ اجلاس کارروائی کے دوران سینیٹر عرفان صدیقی پر میاں برادران کے بوٹ پالش کرنے اور پھجے کے پائے ہیلی کاپٹر پر پہنچانے کے الزامات پر جب عرفان صدیقی سے انکاردعمل پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ سینیٹر دوست محمد خان نے میرے متعلق بازاری زبان استعمال کی ہے جسکا میں جواب نہیں دونگا اس قسم کی زبان آئے روز وزیر اعظم اور وزراء کے متعلق بولی جارہی ہے اس دور میں کسی کا کوئی استحقاق نہیں رہا لہذا میں سینیٹر دوست محمد خان کے خلاف کسی استحقاق کمیٹی سے رجوع نہیں کرونگا۔۔