مشہور سیاستدان کا شادی کا اعلان،کل بارات ہو گی

 
0
139

مظفرگڑھ 17 جون 2022 (ٹی این ایس): سابق رکن قومی اسمبلی اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی بارات کل مختصر دوستوں کے ساتھ پشاور روانہ ہوگی۔ترجمان عوامی راج پارٹی کا کہنا ہے کہ جمشید دستی کا نکاح گزشتہ سال جولائی میں ہوا تھا۔ ترجمان کے مطابق جمشید دستی پشاور سے شام 6 بجے اپنی دلہن کو لے کر واپس مظفر گڑھ کیلئے روانہ ہوں گے۔