الیکشن کمیشن ،مسلم لیگ (ن) کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 22جنوری تک ملتوی

 
0
548

اسلام آباد ،جنوری15(ٹی این ایس):الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے خلاف فارن فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت 22جنوری تک ملتوی کردی۔پیر کو الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) کے خلاف فارن فنڈنگ سے متعلق درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے وکلاء پیش ہوئے۔ (ن) لیگ کے وکیل نے کہا کہ ہمارا جواب تیار ہوگیا ہے جمع کرادیں گے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے مسلم لیگ (ن) کے وکیل کو تحریک انصاف کو دو دن پہلے جواب کی کاپی دینے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 22جنوری تک ملتوی کردی۔