اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان ورکرز فیڈریشن کے انتخابات میں اسد محمود کو بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر عظیم مزدور رہنما چوہدری محمد یاسین کو سر پرست اعلیٰ منتخب ہونے پر اور عبد الرحمن آسی صاحب کو چیرمین منتخب ہونے پر باضابط مبارکباد پیش کرنے پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی آفس ستارا مارکیٹ اسلام آباد میں ملک شمیض اعوان ،چیئرمین پی۔وئی۔او علی مصطفیٰ ، سابق وائس چیئرمین انجنئیر زاہد محمود ، شمیر گیل اور منصور خان مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کر رہیے ہیں اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ملک شمیض اعوان نے کہا کہ ایک عام ورکر کا جنرل سیکرٹری بننا لیبر تحریک کے لیے خوش آئند ہے پہلی دفعہ جہموری طریقے سے شفاف انتخابات کروانے پر چوہدری محمد یاسین صاحب کو خراج تحسین پیش کیا،
یاد رہیے ان انتخابات کو قومی و انٹرنیشنل میڈیا کے علاؤہ این آئی آر سی کے نمائندوں نے بھی مانیٹر کیا اور انھیں شفاف اور منصفانہ قرار دیا اس موقع پر چیرمین پیپلز یوتھ اسلام آباد علی مصطفیٰ نے بھی چوہدری محمد یاسین کی مزدوروں کے لیے خدمات کو سلام پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔