خواتین کی حفاظت کے لیے سیف سٹی اتھارٹی کا اہم اقدام

 
0
433

لاہور،جنوری15(ٹی این ایس):خواتین کی حفاظت کے لیے سیف سٹی اتھارٹی کا اہم اقدام،نئا ایپ متعارف کروا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی نے ایک ایسا ایپ متعارف کروا دیا ہے جو کہ خواتین کی حفاظت کے لئے بنایا گیا ہے۔اس ایپ کو ویمن سیفٹی ایپ کا نام دیا گیا ہے۔جب کہ یہ ایپ اینڈرائیڈ فون میں با آسانی انسٹال کی جا سکتی ہے۔ ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے والون کو ڈ ولفن فورس تحفظ فراہم کرے گی۔جب کہ زیادہ ایمرجنسی کی صورت میں پنجاب پولیس کی مدد بھی فراہم کی جائے گی۔خواتین اس ایپ کے ذریعے محفوظ مقامات کی نشاندہی بھی کر سکتی ہیں۔جب کہ ایپ سے متعلق شکایات کی صورت میں 15 پر اطلاع بھی کی جا سکتی ہے۔