عباس زیب اور امینہ فیاض نے نیشنل جونیئر سکوائش چمپئن شپ جیت لی

 
0
417

اسلام آباد ،جنوری 17 (ٹی این ایس): عباس زیب اور امینہ فیاض نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے نیشنل جونیئر سکوائش چمپئن شپ اپنے نام کرلی ۔بدھ کو کھیلے گئے فائنل میچ کے مہمان خصوصی میجر جنرل محمد علی تھے جنہوں نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ریحانہ نذیر سکوائش کمپلیکس اشد آباد ٹنڈو الہ یار میں منعقدہ چمپئن شپ کے بوائز انڈر19کے فائنل میں خیبرپختونخوا کے عباس زیب نے پنجاب کے عزیر رشید کو 13۔15,11۔9,11۔1,11۔1سے جبکہ جبکہ گرلز انڈ 19کے فائنل میں پی آئی اے کی امینہ فیاض نے خیبرپختونخوا کی کومل خان کو 11۔8,14۔9,11۔4سے شکست دی۔

انڈر 17کے فائنل میں پنجاب کے محمد حارث قاسم نے پی اے ایف کے ثاقب اقبال کو، انڈر15 میں پی اے ایف کے اسد اللہ نے کے پی کے کے حماد خان کو، انڈر 13 میں پی اے ایف کے محمد عماد نے پنجاب کے عثمان ندیم کو، انڈر 11 میں پنجاب کے انس بخاری نے پی اے ایف کے محمد حنیف کو، انڈر 15گرلز میں سندھ کی زینب خان نے کے پی کے کی نمرہ عقیل کو زیر کیا۔