جرمنیکا اپنے کرنسی ریزرو میں چینی یوان کو شامل کرنے کا فیصلہ

 
0
376

کرنسی کے ملکی ذخیرہ میں چین کی کرنسی کو اس کا بڑھتا ہوا استعمال دیکھتے ہوئے شامل کیا جا رہا ہے،سنٹرل بونڈس بینک 
بیجنگ،جنوری 17 (ٹی این ایس): جرمنی نے اپنے کرنسی ریزرو میں چینی یوان کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جرمنی کے سنٹرل بونڈس بینک نے ایک اعلان میں کہا ہے کہ کرنسی کے ملکی ذخیرہ میں چین کی کرنسی یوآن (رینبی)کو اس کا بڑھتا ہوا استعمال دیکھتے ہوئے شامل کیا جا رہا ہے۔بینک نے کہا کہ ان کے بورڈ نے گزشتہ سال جولائی میں رینبی پر سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا تھا جس کی وجہ اس کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت ہے۔

بینک کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کب سے اور کتنی تعداد میں چینی کرنسی کو خریدے یا اپنے ذخائر میں شامل کریگا۔انہوں نے کہا کہ رینبی کو اپنانے کا فیصلہ طویل المیعاد متنوع مالیاتی حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے جو دنیا کے مالیاتی نظام میں چین کی کرنسی کے بڑھتے ہوئے کردار کا عکاس ہے۔بونڈس بینک کے بورڈ کے رکن جواکم ورملنگ نے کہا کہ ہم کرنسی ریزرو کے فائدوں اور نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا جائزہ معمول پر لیتے رہتے ہیں اور بینک نے امریکی ڈالر اورجاپانی ین کے علاوہ آسٹریلین ڈالر پر بھی 2013 ء سے سرمایہ کاری شروع کر دی تھی۔

یورپین سنٹرل بینک نے گزشتہ سال جون میں 500 ملین یورو مالیت کے ڈالر ریزرو کو یوآن میں تبدیل کر دیا تھا۔ 2016ء میں جرمنی چین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے۔ جرمنی چین سے درآمدات کرنیوالا یورپ کا نمبر ایک اور برآمدات میں چوتھے نمبر پر ہے۔