پاک بھارت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ملاقات پر غور نہیں ہو رہا،وزارت دفاعی پیداوار

 
0
347

اسلام آباد ،جنوری 17 (ٹی این ایس):وزارت دفاعی پیداوار نے وضاحت کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ملاقات پر غور نہیں ہو رہا۔ بدھ کو وزارت دفاعی پیداوار نے میڈیا کے ایک حصہ میں شائع ہونے والی خبر پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ملاقات پر غور نہیں ہو رہا۔