فیصل آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کی توسیع کا کام مکمل، وزیراعظم افتتاح کریں گے، سول ایوی ایشن 

 
0
376

کراچی،جنوری 17 (ٹی این ایس):سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے فیصل آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ کی توسیع کا کام مکمل کر لیا گیاہے،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی20جنوری کو افتتاح کریں گے، فیصل آباد ایئر پورٹ پر مسافروں کو جدید سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے فیصل آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی توسیع کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 20 جنوری کی صبح نئی بلڈنگ کا افتتاح کریں گے۔فیصل آباد نئے ایئر پورٹ کے افتتاح میں سیکریٹری ایوی ایشن عرفان الہی اور مشیر ہوا بازی مہتاب عباسی بھی شریک ہوں گے۔

فیصل آباد کے نئے ایئر پورٹ پر مسافروں کے لیئے جدید سفری سہولیات فراہم ہوں گی ، نئے ایئر پورٹ بلنڈنگ کا رقبہ 36000 ہزار اسکوائر فٹ سے بڑھا کر 73000 کر دیا گیا ہے۔اندرون ملک لاؤنج میں 200 اور انٹرنیشنل لاؤنج میں 400 مسافروں کی گنجائش رکھی گئی ہے، اندرون ملک پروازوں کے 4 جب کہ بیرون ملک پروازوں کے لیئے 12 کاؤنٹر کر دیئے گئے ہیں۔فیصل آباد ایئر پورٹ پر جدید سی سی ٹی وی کیمروں فائر ہائیڈرنٹ اور فائر الارم سسٹم لگایا گیا ہے جبکہ ایئر پورٹ پر وسیع الفا ٹیکسی وے اور فوکر ایپرن بھی تعمیر کیا گیا ہے۔مسافروں کی سہولت کے لیئے دو نئے ایویو برجز اور پروازوں کی آمدو رفت کا جدید ڈسپلے سسٹم لگا دیا گیا ہے۔