کراچی ،جنوری18(ٹی این ایس): پروفیسر ظفر حسن کی موت کے بعد ان کی صاحبزادی کا بھی بیان آ گیا۔تفصیلات کے مطابق پروفیسر ظفر حسن کی بیٹی شہرزادے عارف نے کہا ہے کہ ان کے والد کی موت طبعی تھی۔کچھ لوگ ان کی موت کو اپنے ایجنڈے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے والد کی موت سے متعلق خبروں کو کلئیر کرنا چاہتی ہوں تا کہ عوام کو سچائی کا علم ہو۔شواہد بتاتے ہیں کہ ان کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا۔
لیکن میڈیا ان کی موت کو قتل کا رنگ دے رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اہل خانہ نے ان کی لاش کا طبعی معائنہ کیا ہے ان کے ناک کہ قریب خون کے دھبے مشکوک لگے لیکن موت کے بعد ناک سے خون کا نکلنا عام بات ہے۔لیکن ان کی لاش پر تشدد کے کوئی نشان موجود نہیں تھے۔تاہم پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے تک موت کی حتمی وجہ نہیں بتائی جا سکتی۔یاد رہے کہ متحدہ قومی مومنٹ لندن کے پاکستان میں انچارچپروفیسر ظفر حسن کی لاش ابراہیم حیدری کے قریب ریڑھی گوٹھ سے بر آمد ہوئی تھی













