بھارتی فوج کا ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ، دو خواتین شہید

 
0
280

سیالکوٹ ،جنوری18(ٹی این ایس):بھارت کی جانب سے ایل او سی پر اشتعال انگیزی اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی ۔ فائرنگ میں 3 دیہاتوں کی سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا ۔ فائرنگ سیالکوٹ، کندن پور اور چھچھڑاڑ کے علاقوں میں کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ رات سے جاری فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین شہید جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے۔ پنجاب رینجرز نے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں بھارتی پوسٹ تباہ ہو گئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے۔