عمران خان وہ طالبعلم ہیں جس کی تیاری نہ ہو نے پر امتحان سے پہلے ہاتھ پیر پھول جاتے ہیں، احسن اقبال

 
0
398

اسلام آباد ،جنوری19(ٹی این ایس):وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان اس طالبعلم کی طرح ہیں جس کی تیاری نہ ہو نے پر امتحان سے پہلے ہاتھ پیر پھول جاتے ہیں، پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنا عمران خان کی غیر جمہوری سوچ کی علامت ہے، پی ٹی آئی استعفوں کے ذریعے مصنوعی بحران پیدا کرنا چاہتی ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی استعفوں کے ذریعے مصنوعی بحران پیدا کرنا چاہتی ہے، پی ٹی آئی مصنوعی بحران کے ذریعے انتخابات سے فرار چاہتی ہے، پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنا عمران خان کی غیر جمہوری سوچ کی علامت ہے، جمہوری عمل کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہو گی، عمران خان اس طالبعلم کی طرح ہیں جس کی تیاری نہ ہونے پر امتحان سے پہلے ہاتھ پیر پھول جاتے ہیں، مسلم لیگ (ن)انتخابات کیلئے تیار ہے، معیشت کی بحالی، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ بڑی کامیابیاں ہیں، بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اس کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، بھارت کشمیر کے مسئلے سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔