صدر مملکت ممنون حسین کاممتاز ادیب، دانشور اور ڈرامہ و کالم نگار منو بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

 
0
691

اسلام آباد ،جنوری19(ٹی این ایس):صدر مملکت ممنون حسین نے ممتاز ادیب، دانشور اور ڈرامہ و کالم نگار منو بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادب و صحافت میں ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ منو بھائی جیسے لوگ پاکستانی صحافت اور ادب کا اثاثہ ہیں جو معاشرے کے اصل مسائل کو سامنے لاتے ہیں۔ صدر مملکت نے منو بھائی کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔