اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی)پولیس میں7افسران کا تبادلہ دو کو  اضافی  ذمہ داری  سونپ دی گئی

 
0
827

اسلام آباد، جنوری 19 (ٹی این ایس): اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی)پولیس میں  سات افسران کا تبادلہ کیا گیاجبکہ دو کو اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

چیف کمیشنر اسلام آباد کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  پی ایس پی/ایس پی سطح کے ان افسران میں سات کا تبادلہ کیا گیا جبکہ دو کو اضافی چارج دیا گیا۔

تبدیل کئے جانے والے  افسران میں پی ایس پی/ایس پی محمد حسن اقبال، پی ایس پی/ایس پی محمد بن اشرف، پی ایس پی/ایس پی زبیر احمد شیخ، پی ایس پی/ایس پی کیپٹن (ر) ذیشان حیدر، پی ایس پی/ایس پی احمد اقبال، پی ایس پی/ایس پی حسام بن اقبال اور پی ایس پی/ایس پی ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر جبکہ اضافی چارج دئے جانے والوں میں کیپٹن (ر) ذیشان حیدر اور ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر  شامل ہیں۔