نوازشریف آج ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

 
0
290

ہری پور ،جنوری 20(ٹی این ایس):سابق وزیر اعظم نواز شریف عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں آج ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ہری پور کے گراﺅنڈ میں جلسے کی بھرپور تیاریاں کی جارہی ہیں اور بڑا اسٹیج بھی تیار کیا گیا ہے۔مسلم لیگ( ن) خیبر پختون خوا ہ کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ہری پور میں گراﺅنڈ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے جلسے کے لیے ہزارہ ڈویژن کے سب سے بڑے گراﺅنڈ کا انتخاب کیا ہے تاکہ کسی کو شک نہ رہے کہ تنگ جگہ پر جلسہ کیا یا جلسے میں کم لوگ آئے۔ذرائع کے مطابق جلسے سے نون لیگ کی مرکزی قیادت کے کچھ راہنما جن میں خیبر پختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور سینیٹر آصف سعید کرمانی، وزیر اعظم کے مشیران سردار مہتاب احمد خان اور انجینئر امیر مقام خان بھی خطاب کریں گے۔