زینب کیس سے متعلق اہم شواہد مل گئے

 
0
272

قصور ،جنوری 20(ٹی این ایس):قصور میں قتل ہونے والی سات سالہ زینب سے متعلق کیس کی تفتیش جاری ہے اور اس متعلق اہم شواہدات ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اسی طرح زینب قتل کیس سے متعلق تفتیشی ٹیم کو ایک اہم شواہد مل گیا جس کے مطابق قصور کے ایک بوسیدہ مکان سے بریانی کے ڈبے ملے ہیں جس پر ننھی زینب کی انگلیوں کے نشانات موجود ہیں۔لاہور سے گرفتار کئے گئے ملزم عمر فاروق کی نشاندہی پرزینب کی لاش جس جگہ سے ملے تھی اس سے چند سو گز فاصلے پر موجود اس بوسیدہ مکان سے ایک بابا رانجھا نامی شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ زینب کو قصور میں اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد اس زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔جب کہ اس کی لاش کو کوڑے کے ڈھیر میں پھینک دیا گیا۔