کراچی (ٹی این ایس)( رپورٹ : پیر بخش نوناری ) کراچی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی ٹھٹہ کے سینئر رہنماؤں نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سید شفقت شاہ شیرازی، رکن قومی اسمبلی ایاز شاہ شیرازی، وزیر اوقاف و مذہبی امور ریاض شاہ شیرازی اور شاہ حسین شاہ شیرازی شامل تھے۔ اس اہم ملاقات کے دوران ٹھٹہ کے عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے ممکنہ اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا













