سیاسی چائے متعارف،چائے اور کافی کے ایسے ایسے نام لکھ دئیے کہ جان کر آپ کا ہنسی پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا

 
0
1319

اسلام آباد ،جنوری 20(ٹی این ایس):سابق وزیر اعظم نواز شریف کا متعدد بار بولا ہوا یہ جملہ کہ ’’ مجھے کیوں نکالا‘‘ تو کافی مشہور ہوا جب کہ ٹویٹر پر بھی یہ ہیش ٹیگ ٹرینڈ بنا رہا۔لیکن ایک ٹی سٹال نے تو سیاسی چائے کے نام پر مجھے کیوں نکالا کافی ہی متعارف کروا دی ۔جب کہ اس ٹی سٹال پر مجھے کیوں نکالا کافی کے علاوہ سپیشل نواز شریف چائے اور مریم نواز دودھ پتی بھی دستیاب ہو گی۔

ٹی سٹال کا یہ اشتہار سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے جس پر لوگ بہت دلچسپ کمنٹ کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پانامہ کیس میں نا اہل کیا گیا تھا جس کے بعد نواز شریف نے بہت بہت سارے جلسوں میں یہ سوال کیا کہ آخر کار مجھے کیوں نکالا؟نواز شریف تو شاید ابھی تک اس سوال کا جواب ڈھونڈ رہے ہیں تا ہم لوگوں کو ان کا بولا ہو یہ جملہ ضرور پسند آیا ہے تبھی تو اس نام سے چائے ہی متعارف کروا دی گئی ہے۔