سعودی عرب ، دمام جیل میں قیدی کی شادی ، 10 ہزار ریال تحفتاً پیش کیے گئے

 
0
560

دمام ،جنوری 20(ٹی این ایس):ذرائع کے مطابق سعودی ریاستی سلامتی کے ادارے نے مشرقی ریجن کی جیل میں قطیف کے ایک قیدی کی شادی کی تقریب منعقد کی۔ دولہا کو 10ہزار ریال کا تحفہ بھی دیا گیا۔ دولہا دلہن کے رشتے دار، قطیف کے عمائدین ، صحافی اور متعدد سماجی اداروں کے رضاکار شادی کی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر ایک فلم بھی دکھائی گئی۔ عوامی گیت گائے گئے۔ دولہا نے تقریر کی۔